میری نظر میں راحت کی عزت اور بڑھ گئی : ریشم

:( ) اداکارہ ریشم نے کہا ہے میری نظر میں راحت فتح علی خان کی عزت اور بڑھ گئی مداحوں کو بھی چاہیے پہلے سے زیادہ عزت اور پیار دیں۔

ریشم حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئی میزبان احمد علی بٹ نے مختلف شخصیات کی تصاویر دکھا کر کسی ایک کو منتخب کرنے کا کہا۔

اسی دوران چاہت فتح خان کی تصویر دیکھ کر اداکارہ نامور گلوکار راحت فتح علی خان کو یادکرنا نہیں بھولیں اور کہا راحت فتح علی خان پاکستان کا ایسا نام ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک کی عزت کو بڑھایا، حال ہی میں مجھے راحت فتح علی خان کی ایک بات بے حد اچھی لگی ، راحت سے جس انسان کیلئے کوتاہی ہوئی اس کیلئے انہوں نے سب سے پہلے اللہ کے حضور معافی مانگی پھر اس شخص سے معافی مانگی اور پھر ہم سب لوگوں سے معافی مانگی ۔