اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہاہے ٹیکس تناسب میں اضافہ ناگزیر ہے ،پاک بیجنگ معاہدوں پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
ذرائع عالمی مالیاتی فنڈ نے کہامعیشت کو اب بھی چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو دیرپا شرح نمو کےلئے سیاسی مشکلات سے نمٹنا ہوگا،نئے قرض پروگرام کےلئے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،گردشی قرض پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان کو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑےگا۔
آئی ایم ایف کے مطابق معاہدے میں تجاویز پر پاکستان نے بہتر عملدرآمد کیا ، ٹیکس محصولات و ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنا اور توانائی شعبے میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے، بجلی شعبے میں ٹرانسمیشن ،ڈسٹری بیوشن نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، توانائی شعبوں میں قیمتوں میں طریقہ کار کے تحت اضافہ کرنا ہوگا تاکہ مہنگائی میں اضافہ نہ ہو،ٹیکس تناسب میں اضافہ آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت میں اہم امور ہے، قرض کی رقم ،آئی ایم ایف پالیسی پیکیج کے ذریعے معیشت پائیدار ہوگی، مالیاتی اداروں ،دوست ممالک سے مالیاتی تعاون حاصل کرنے کا انحصار پاکستان پر ہے، ممبر ممالک کے درمیان ہونےوالے معاہدوں پر آئی ایم ایف بات نہیں کرتا۔
پاکستان کی معاشی پیشرفت حوصلہ افزا ،ٹیکس تناسب میں اضافہ ناگزیر ہے ،آئی ایم ایف

















