بھارتی انتخابات: کانگریس کا ثانیہ مرزا کوٹکٹ جاری کرنے پر غور

نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارت میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں سابق بھارتی کرکٹ کے کپتان اور کانگریس رہنما اظہر الدین نے سابقہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں حصہ لینے کو تیارہیں ، ایک رپورٹ کے مطابق مبینہ طورپر ثانیہ مرزا آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر حصہ لے رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کے مدمقابل کانگریس پارٹی ثانیہ مرزا کو انتخابی دنگل میں اتارنے پر غور کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ ثانیہ مرزا کے انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب گزشتہ روز کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی نے چار ریاستوں گوا، تلنگانہ، یوپی اور جھارکھنڈ سے اپنے 18 امیدواروں کے ناموں کی منظوری کیلئے اجلاس منعقد کیا تھا۔