نیویارک:(خواجہ فاروق)آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے مثبت اثرات،پاکستانی ڈالر بانڈز کی قدر 2 سال کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔
امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد ڈالر بانڈز کی قدر بڑھی،ڈالر بانڈز 2 سینٹ اضافے کے بعد 92.5 سینٹ پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا زیادہ تر انحصار آئی ایم ایف پر ہے، سرمایہ کاروں کی توجہ اب نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات پرہوگی،رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی ضروریات 24 ارب ڈالر ہیں، ایکسٹرنل فنانسنگ زرمبادلہ ذخائرسے 3گنا زیادہ ہیں، پاکستان آئی ایم ایف سے کم ازکم 6 ارب ڈالر کا نیاقرض پروگرام لے سکتاہے۔
پاکستانی ڈالر بانڈ کی قدر 2 سال کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی
















