راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عدالت نے سابق کمشنرراولپنڈی کو ہرحال میں ڈھونڈ کر پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے کی، عدالت نے پولیس کو آئندہ تاریخ پر سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو ہر صورت تلاش کرکے پیش کرنے کا حکم دیا،راولپنڈی پولیس نے عدالت میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا سابق کمشنر راولپنڈی مسلسل روپوش ہیں اور اپنے آبائی گاوں حافظ آباد والے گھر میں بھی موجود نہیں۔
عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر راولپنڈی کو 15 اپریل تک تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،وکلاءنے سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
سابق کمشنرراولپنڈی کو ہرحال میں ڈھونڈ کر پیش کرنے کا حکم
















