واشنگٹن :(خواجہ فاروق)بلوم برگ نے اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت قدم قراردےدیا۔
معاشی جریدے بلوم برگ نے کہا آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی،ٹیکنوکریٹ کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجزکو حل کرنے میں مدد گار ہوگی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔
بلوم برگ نے کہا اورنگزیب اصلاحات لانے کےلئے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا، ماضی بتاتا ہے وہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کےلئے ریئل سٹیٹ اور ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنا چاہتے ہیں،نئے وزیر خزانہ نجکاری کے عمل میں ایس آئی ایف سی کی معاونت کریں گے۔
امریکی جریدے نے مزید کہا تقرری سے ظاہر ہوتا ہے وزیر اعظم شہباز شریف ٹیکنوکریٹس کے ذریعے ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں،شہباز شریف کا اصلاحات کےلئے ریکارڈ ہے ،آئی ایم ایف سے پیکیج ملنے کے امکانات بڑھ گئے ۔
شہباز کے وزیراعظم بننے سے آئی ایم ایف پیکیج ملنے کے امکانات بڑھ گئے،بلوم برگ
















