پی ایس ایل،راولپنڈی سٹیڈیم شائقین کرکٹ کی زینت بنا رہا

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان سپر لیگ 9 میں راولپنڈی کے میچز شائقین کرکٹ کی زینت بنا رہا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سب سے زیادہ پانچ میچز کھیلے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں 9میچز کے دوران شائقین کا بھرپور جوش و خروش رہا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پلے آف راﺅنڈ سے قبل راولپنڈی میں کھیلے گئے میچز کو سب سے زیادہ کراوڈ دیکھنے آیا ، شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی ٹیموں کو بھرپورسپورٹ کیا۔ راولپنڈی لیگ میں دو میچز بارش کی نظر ہوئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سب سے زیادہ پانچ میچز کھیلے جن میں سے تین میں کامیابی حاصل کرتے ہوے پلے آف راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کا واحد میچ بھی پنڈی اسٹیڈیم میں جیتا جبکہ پشاور زلمی نے چار میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی۔راولپنڈی میں میچز کے دوران سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔