غزہ، اسرائیلی بمباری سے مزید 86 فلسطینی شہید

مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت سے اب تک 30 ہزار 717 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 156 زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیل نے یہودی آبادکاروں کیلئے 3500 رہائشی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔غیرقانونی بستیاں فلسطینی علاقوں میں بنائی جائیں گی۔ مغربی کنارہ مختلف ٹکڑوں میں تقسیم ہونے سے فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن ہوجائے گا۔