نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ ہے، لاپتہ بھارتی سیلر کے والدین نے انکوائری کا مطالبہ کر دیا ،بھارتی بحریہ میں شامل سیلر ساحل ورما 27 فروری کو بحریہ کے جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتہ ہو گیا تھا جس کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ہے، بھارتی سیلر کے والدین نے معاملے کی سی بی آئی سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے،لاپتہ بھارتی سیلر کے والدین کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے کیوں کہ جہاز میں 400 افراد سوار تھے لیکن جموں سے تعلق رکھنے والا صرف ان کا بیٹا تھا جو لاپتہ ہو گیا ہے، معاملہ اس لیے بھی مشکوک ہے کہ ایک سپاہی بحریہ کے جہاز سے بغیر کسی سراغ کے کیسے غائب ہو گیا، اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں میں شواہد کی عدم موجودگی پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے،ساحل ورما کے والد نے اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے جہاز کے ایک دن کےلئے اڈے پر واپس آنے اور پھر دوبارہ روانہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا،ساحل ورما کے خاندان نے دعویٰ کیاہے واقعے کی اطلاع دینے میں بھی بھارتی حکام نے جان بوجھ کر تاخیر کی اور واقعے کے دو دن بعد ایک بورڈ آف انکوائری شروع کی گئی،نیوی سیلر کے والدین نے بیٹے کی تلاش کےلئے سرچ آپریشن نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، واقعے نے بھارتی نیوی کے نام نہاد پیشہ ورانہ دعوو¿ں کا پول کھول دیا ہے، بھارت کے اپنے حاضر سروس اہلکار کا دوران ڈیوٹی غائب ہو جانا بھارتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتہ،بیٹے کو غائب کیا گیا:والدین
















