حکومت نے IMFکونئی سیٹلمنٹ کیلئے دوبارہ درخواست دےدی

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)حکومت نے آئی ایم ایف کو1250ارب کی نئی سیٹلمنٹ کیلئے دوبارہ درخواست دےدی ،وزارت توانائی نے وزارت خزانہ کی مشاورت سے نئی سیٹلمنٹ کیلئے دوبارہ درخواست دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نئی حکومت بننے کے بعد گردشی قرض کی سیٹلمنٹ کیلئے جواب دے گا،آئی ایم ایف پہلے ہی توانائی شعبے کا ایک ہزار 250ارب کا گردشی قرض سیٹل کرنے کا پلان ماننے سے انکار کر چکا ہے۔