کابل:(مشرق نیوز )دہشتگرد بھارت پھر بے نقاب،افغانستان میں بھارتی دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی دہشتگرد ثنا الاسلام کو29فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے گرفتار کیا گیا،دہشتگرد کا تعلق کیرالہ سے ہے ،تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا۔
ثنا الاسلام نے بھارتی افسروں کے حکم پر افغانستان آنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا بھارتی افسروں نے افغانستان میں داعش کے نمائندوں سے ملاقات کا حکم دیا تھا،افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے ثنا الاسلام کو داعش سے رابطے کے جرم میں پکڑا۔
دہشتگرد بھارت پھر بے نقاب، افغانستان میں جاسوس گرفتار
















