لاہور (ہیلتھ رپورٹر) ڈاکٹر چوہدری ناصر احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر آپتھامالوجی یونٹ II کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر چوہدری ناصر احمد نے ہسپتال کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر سٹاف نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے گلدستے پیش کئے۔ واضح رہے ڈاکٹر چوہدری ناصر احمد کا شمار انتہائی محنتی اور ایماندار آفیسرز میں ہوتا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر چوہدری ناصر احمد کا کہنا تھا کہ مریضوں اور انکے لواحقین کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے ہر مریض وی آئی پی ہے، میں پروٹوکول کا سخت مخالف ہوں، میرے دروازے چوبیس گھنٹے سب کیلئے کھلے ہیں، دن رات محنت کریں گے اور تمام عملہ مریضوں اور انکے لواحقین سے بھرپور تعاون کرے۔ علاج معالجے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
چارج سنبھال لیا، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے :ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال


















