سعودی عرب اور فرانس کا انسانی بنیادوں پرغزہ جنگ بندی کا مطالبہ

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے ٹیلیفون پر غزہ کی تازہ صورتحال، جنگ سے متاثرہ علاقے میں امداد پہنچانے اور بحیرہ احمر کی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فون پر بات کرتے ہوئے دونوں رہ نماں نے سعودی عرب اور فرانس کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت متعدد دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہ نماﺅں نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور، بحیرہ احمر کی سلامتی، غزہ کی پٹی میں جاری جنگ اور جنگ سے متاثرہ لوگوں کیلئے امداد کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ کیا۔فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہ نماں نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق معاہدے تک پہنچنے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کے سلسلے میں فرانسیسی صدر دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ بات کی ہے۔دونوں رہ نماﺅں نے تنازع فلسطین کے منصفانہ حل، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور خطے میں دیر پا امن اور سلامتی کیلئے جنگ کے بجائے امن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا۔