پاک فوج کیساتھ رائل سعودی لینڈ فورسزکی تربیتی مشق اختتام پذیر

ملتان: (بیورورپورٹ)پاک فوج کیساتھ رائل سعودی لینڈ فورسزکی تربیتی مشق اختتام پذیر ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان میں پاک فوج کےساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی آن جاب ٹریننگ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا،15 جنوری سے 26 فروری تک تربیتی مشق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیلئے منعقد کی گئی،مشق میں روایتی کےساتھ ذیلی روایتی آپریشنز شامل تھے۔

کور کمانڈر ملتان نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا،مہمان خصوصی نے تربیت کے حاصل کردہ معیارات پر اطمینان کا اظہار کیا۔