اسرائیلی وزیر اعظم کی جنگ کے بعدغزہ منصوبے کی نقاب کشائی

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگ کے بعد کے غزہ کے لیے ایک منصوبے کی نقاب کشائی کی ہے جس پر کلیدی اتحادی امریکہ کی طرف سے تنقید کی گئی اور اسے فلسطینی اتھارٹی اور حماس نے بھی مسترد کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیا اسرائیلی منصوبہ جنوبی غزہ میں گھروں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنانے کے بعد سامنے آیا اور جب ایک اسرائیلی وفد اس امید پر پیرس پہنچا کہ جنگ بندی کی بات چیت کیلئے ”راستہ کھولا“جائے۔نیتن یاہو کے منصوبے میں جنگ کے بعد کے غزہ میں سول امور کا تصور دیا گیا جسے فلسطینی حکام حماس سے روابط کے بغیر چلا رہے ہیں۔پیش کردہ تجاویز کے مطابق اس میں یہ بھی کہا گیا کہ جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج کو پورے غزہ میں کارروائی کرنے کی ”غیر معینہ مدت تک آزادی“ہوگی تاکہ دہشت گرد سرگرمیوں کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکا جا سکے۔اس منصوبے کو فلسطینی اتھارٹی نے فوری طور پر مسترد کر دیا اور امریکہ نے تنقید کی۔امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ واشنگٹن "اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل واضح رہا ہے کہ جنگ کے بعد کے غزہ میں کس چیز کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا، فلسطینی عوام کی ایک آواز اور ووٹ ہونا چاہیے۔ ایک احیا شدہ فلسطینی اتھارٹی کے ذریعے م غزہ کے حجم میں کمی پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم غزہ سے باہر فلسطینیوں کی زبردستی نقلِ مکانی نہیں دیکھنا چاہتے اور یقینا ہم غزہ پر حماس کا غلبہ یا حکمرانی یا حکومت نہیں دیکھنا چاہتے۔