لاہور(قمر عباس نقوی ) واسا نشتر ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ کی سب ڈویژن گارڈن ٹاﺅن کے سب انجینئر اور ڈرائیور کا گٹھ جوڑ وہیکل کی مد میں جاری ہونے والے فیول میں خوردبرد کا انکشاف، محکمہ کو ماہانہ لاکھوں روپے مالی خسارہ ۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا کا محکمہ کو کرپشن فری بنانے کا منصوبہ ناکام بنانے کی خاطر سب ڈویژن گارڈن کے سب انجینئروقار اور سی بی اے یونین کے حمائت یافتہ ڈرائیور ملک عرفان ڈرائیور کو سب ڈویژن وہیکل کا فیول انچارج مقرر کر رکھا ہے۔ سب ڈویژن گارڈن ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے وہیکل ڈرائیور کو سی بی اے کی حمائت کے باعث مختلف وہیکل کو فیول کی فراہمی کی ذمہ داری دے رکھی ہے۔ اس میں وہیکل جیٹر ،مگ سکر ،واٹر بوزر ،لوڈر مزدہ شامل ہیں جن کو یومیہ کی بنیاد پر 25سے 30لٹر فیول جاری کیا جاتا ہے مبینہ طور پر سب انجینئر وقار اور ڈرائیور ملک عرفان کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر فیول میں خوردبرد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے محکمہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کا مالی خسارہ پہنچ رہا ہے مبینہ طور پر وہیکل کو جاری ہونے والے فیول کو باقاعدگی سے جاری کیا جاتاہے لیکن استعمال کاغذی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اور سب انجینئر نے سب ڈویژن گارڈن ٹاﺅن کو ایکسئین کی جانب سے جاری ہونے والے فیول سے زاتی مالی فائدہ حاصل کیا جا رہا ہے اور غیر قانونی طور پر وہیکل کی مرمت بھی فیول کی فروخت کرکے کروانے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے اور اس مد میں اسٹمیٹ بھی بنانے کا انکشاف کیا گیا ہے بعد میں ان وہیکل کی مرمت کی مد میں محکمہ سے فنڈز بھی وصول کئے جائیں گے ڈرائیور کو فیول انچارج بنانے کی منصوبہ بندی سے محکمانہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے کیونکہ فیول کی زمہ داری مکمل طور پر ایس ڈی او اور سب انجینئر کی ہے گارڈن ٹاﺅن سب ڈویژن میں ایم ڈی واسا کی کرپشن فری محکمہ کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ڈی او گارڈن ٹاﺅن اکثریت میں دفتر نہیں آتے ان کی غیر حاضری میں سب انجینئر وقار انتظامی اور دیگر امور کی دیکھ بھال کرتا ہے واسا سب ڈویژن گارڈن ٹاﺅن سید فراز سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا گیا ان کی جانب سے کال کاٹ کر میسج پر بات کرنے کا میسج کیا اس کے بعد ان کو میسج کیا گیا جس کے بعد ان کی جانب سے مکمل خاموشی اور موقف نہیں دیا گیا۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاملہ پر کسی قسم کی معافی نہیں دی جاسکتی اس پر انکوائری کی جائیگی اور ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
واسا نشتر ٹاﺅن،سب انجینئر اور ڈرائیور کا گٹھ جوڑ، ایندھن کی مد میں خوردبرد کا انکشاف
















