نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ نویں روز بھی جاری، ہریانہ پولیس کا کسان مظاہرین پر تشدد، کسان رہنماﺅں نے نئے نظام پر حکومت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا جبکہ بھارتی سکھ ریٹائرڈ فوجیوں نے بھی مودی سرکار کو خبردار کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں مرکز کی تجاویز کو مسترد کرنے کے بعدکسانوں کے احتجاج میں 200 سے زائد یونینز مارچ میں شامل ہوگئیں۔پنجاب ہائی کورٹ نے کسانوں کو ایک جگہ نہ جمع ہونے کا حکم نامہ جاری کردیا،مودی سرکار نے کسان مظاہرین سے حواس باختگی میں دہلی کی سرحدوں پر سکیورٹی بڑھا دی، 14 ہزار سے زائد کسان پنجاب ہریانہ شمبھو بارڈر پر جمع ہیں ۔دہلی چلو کسان مظاہرین 1200 ٹریکٹرز کے ساتھ مارچ کی جانب رواں دواں ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مارچ میں لوگوں کی تعداد سے بھارتی دارالحکومت میں رکاوٹوں کے خدشات بڑھ رہے ہیں، کسانوں نے سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے ایم ایس پی پر دالوں، مکئی اور کپاس کی خریداری کی حکومت کی تجاویز مسترد کر دی تھی، کسان مزدور سرون سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ یا تو ہمارےمسائل حل کریں یا ہماری رکاوٹیں ہٹائی جائیں،آگے بڑھنا ہماری مجبوری بن گئی ہے اب آگے جوبھی ہوگا بھارت سرکار خود ذمہ دار ہوگی دہلی چلو مارچ کے مظاہرین پولیس کے بہیمانہ تشدد کے باوجود اپنے حق پر ڈٹے ہیں۔مظاہرین نے21فروری کو دہلی میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔احتجاجی کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے 2020 میں کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔ دوسری جانب کسانوں کے مطالبات سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہےریٹائرڈ سکھ فوجی نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ؛اگر ہمارے ساتھ کوئی زیادتی کی تو ہمارے سپاہی بچے بارڈر چھوڑ دیں گے اور 10منٹ کے اندر چین اور پاکستان دہلی پہنچ جائیگا۔ سکھ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ آگے بڑھنا ہماری مجبوری بن گئی ہے، اب آگے جو بھی ہو گا اس کا ذمہ دار مودی سرکار خود ہو گی۔ کسانوں کا دہلی چلو مارچ پچھلے8روز سے جار ی ہے۔ واضح رہے 2020 میں بھی ہزاروں کسانوں نے متنازع زرعی اصلاحات کے خلاف دہلی کی سرحد پر دھرنا دیا جس کے بعد مودی سرکار کو نئے قوانین معطل کرنے پڑے تھے۔
احتجاج پر فائرنگ ،ایک ہلاک، ظلم ہواتوپاکستان 10منٹ میں دہلی پہنچے گا: بھارتی کسان
















