مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سکاٹش نیشنل پارٹی کی برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد پر سپیکر نے اراکین پارلیمنٹ سے معاف مانگ لی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سپیکر لنزے ہوئل نے جنگ بندی سے متعلق تنازع پر اراکین پارلیمنٹ سے معافی مانگی، تنازع جنگ سے متعلق لیبر کی تحریک پر ووٹنگ کی اجازت دینے پر ہوا۔ٹوری اور ایس این پی اراکین نے ووٹنگ کی اجازت دینے کے سپیکر کے فیصلے پر احتجاج کیا تھا۔ سپیکر کیخلاف 33 اراکین پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردئیے۔ دوسری جانب فلسطین سالیڈیرٹی کمپین کے ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کے باہر جنگ بندی کیلئے مظاہرہ کیا۔
غزہ جنگ، برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد پر سپیکر کی اراکین سے معافی
















