بریڈ فورڈ (مشرق نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ ( برطانیہ )کے صدر ، بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کے چیف آرگنائزر آصف نسیم راٹھور نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اس بیان پر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری مفاہمت کے ماہر نہیں مفادات کے ماہر ہیں ، کو غلط قرار دیتے ہوئے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری مدبر و مفکر شخصیت ہیں جس کا تمام سیاسی بصیرت رکھنے والے حضرات اعتراف کرتے ہیں وہ اپنے سخت سے سخت دشمن کو معاف کرتے ہوئے سینے سے لگا لیتے ہیں، انکی مروت و رواداری کی سب لوگ تعریف کرتے ہیں، زرداری صاحب پیکر استقلال شخص ہیں۔ آصف نسیم راٹھور نے مزید کہا کہ زرداری وہ شخص ہے جس نے اپنی بیوی محترمہ بے نظیر بھٹو جوکہ پوری دنیا اور عالم اسلام کی عظیم لیڈر تھی کی شہادت پر صبرو استقامت کے دامن کو مضبوطی سے تھامتے ہو ئے پاکستان میں انتشار پھیلانے کی بجائے جیالوں اور پارٹی ورکروں کی سرپرستی کرتے ہوئے امن و امان کی تلقین کی، دکھ اور غم میں ڈوبے ہوئے ورکروں اور نظریاتی جیالوں کیلئے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، سابق صدر محترم زرداری نے پاکستان کی جمہوریت اور سالمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں امن و امان کو قائم رکھا ا±نہوں نے ہمیشہ اپنی ذات سے ہٹ کر پاکستانی عوام، ملکی مفادات اور آئین و قانون کی پاسداری کو ترجیع دی ہے جبکہ زرداری صاحب کو طعنہ دینے والے مولانا فضل الرحمان جو کہ ایک پاکستان کی مذہبی اور سیاسی جماعت کے قائد ہیں انہوں نے ہر صاحب اقتدار جماعت کو ہمیشہ ہی اپنے ذاتی مفادات کیلئے بلیک میل کیا ، اور ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا من پسند وزارتیں اور مفادات کو آگے رکھ کر حکومتوں کے مزے اڑاتے رہے، انکو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے سابقہ ادوار میں بہت عزتوں اور عہدوں سے نوازا لیکن مولانا صاحب نے کوئی بھی موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیا اب مولانا پی ٹی آئی کے ساتھ جپھیاں اور پپیاں ڈال رہے ہیں جن لوگوں نے انہیں جلسوں جلوسوں اور نجی محفلوں میں ڈیزل ڈیزل اور فضلو فضلو کہہ کر ذلیل و رسوا کرنے کا کوئی دقیقہ نہیں چھوڑا تھا اور برے برے القابات سے ہمیشہ ہی نوازتے رہے آج ذاتی مفادات کی خاطر ا±نہی گالم گلوچ کرنے والے بریگیڈ یہودی لابی اور غیر مسلم صیہونی ایجنٹوں سے گلے مل رہے ہیں جے یو آئی کے موقعہ پرست کہہ رہے ہیں کہ مولانا صاحب نے فراخ دلی اور وسیع الظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان لوگوں کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا صاحب سے سابقہ تحقیر اور توہین آمیز رویوں پر معافی بھی نہیں مانگی اور نہ ہی مولانا صاحب کی طرف سے سابقہ غلطیوں پر معافی کا مطالبہ کیا گیا یہ پی ٹی آئی کے گناہگار اور بدترین لوگ کیسے یکدم فرشتے بن گئے اس کامطلب یہ ہے کہ دونوں کے ایک ہی جیسے مفادات ہیں جس کی بناءپر شیر و شکر ہو کر مل بیٹھے ہیں پاکستان اور عوام کے ساتھ ان کو کوئی ہمدردی نہیں بلکہ اس میں ان دونوں پارٹیوں کے اپنے اپنے ذاتی مفادات ہیں۔
آصف زرداری صاحب پیکر استقلال شخص ہیں: آصف نسیم راٹھور
















