سلام آباد (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے اور مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے فلسفے اور سوچ کو بھول کر 8 فروری کو اپنی حکمت عملی بنائے اور فساد و انتشار کی سیاست ختم کرکے مثبت جمہوری وپارلیمانی کردار کی طرف آئے۔ منگل کو سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پاکستان میں انتخابات کی تاریخ خوش گوار نہیں بلکہ افسوسناک رہی ہے۔ قومیں انتخابات کے بعد اپنے بحران اور مسائل حل کرکے آگے بڑھتی اور نئی حکمت عملی بناتی ہیں لیکن ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے بعد 23 سال ملک میں انتخابات نہیں ہوسکے۔ 1958 میں انتخابات سے پہلے طویل مارشل لا آجاتا ہے۔ 1970 کے انتخابات میں اکثریت کا فیصلہ نہ ماننے پر ملک ٹوٹ گیا۔ 1977 کے انتخابات میں بھی دھاندلی کا شور اٹھا۔
کیا خیبر پختونخوامیں انتخابات امام کعبہ یا امام ابوحنیفہ نے؟ عرفان صدیقی
















