پاکستان شفاف انتخابی عمل یقینی بنائے،عوامی رائے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے،امریکہ

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکہ نے کہاہے پاکستان شفاف انتخابی عمل یقینی بنائے،عوامی رائے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔

وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کیرن جین پیئر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا عوام کی رائے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان پر ہمیشہ الیکشن عمل کی شفافیت پر زور دیا، الیکشن عمل کی شفافیت بہت اہمیت رکھتی ہے،پیغام حکومت و سیاستدانوں کو تسلسل سے دیا۔

کیرن جین پیئر نے کہاصدر جو بائیڈن پاکستان میں ہونےوالے انتخابات سے آگاہ ہیں،خواتین، مذہبی، اقلیتی گروپوں کے اراکین و نوجوان ووٹ ڈالنے نکلے، پاکستانی عوام،تمام پولنگ ورکرز، سول سوسائٹی اراکین ،صحافیوں اور انتخابی مبصرین کو مبارکباد دیتے ہیں۔