جنوبی افریقہ نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں ہنگامی درخواست دےدی

غزہ:(مشرق نیوز)جنوبی افریقہ نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں ہنگامی درخواست دیدی،جنوبی افریقہ نے استدعا کی ہے عالمی عدالت رفح آپریشن رکوانے کےلئے اپنے اختیارات استعمال کرے۔

افریقہ کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن سے مزید ہلاکتیں، نقصان اور تباہی ہوگی،رفح میں اسرائیلی آپریشن نسل کشی کنونشن و عالمی عدالت کے 26 جنوری کے فیصلے کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔