پاکستان الیکشن مسائل قانونی طریقے سے حل کرے،اقوام متحدہ

نیویارک (خواجہ فاروق)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل قانونی طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کشید گی کاباعث کسی بھی کارروائی سے گریز کیا جائے۔

انتونیو گوتریس نے کہاپاکستان کی صورتحال پر گہری نظر ہے،انتخابات کے بعد کے تمام مسائل طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں،انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی کےلئے عوام کے مفاد کا مکمل احترام کیا جائے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہاپاکستانی حکام و سیاسی رہنماپرسکون ماحول کو برقرار رکھیں اور ہر قسم کے تشدد کو مسترد کریں۔