اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،خبر نگار)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی،پی ٹی آئی نے معاملہ صدر مملکت کے سامنے اٹھا دیا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی سے پی ٹی آئی رہنماوں روف حسن ،عمیر نیازی نے ملاقات کی اورعام انتخابات میں ہونےوالی مبینہ دھاندلی سے آگاہ کیا ۔
وفد نے انتخابی عمل میں ہونےوالی مبینہ بے ضابطگیوں پر موقف اختیار کرتے ہوئے کہامختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی،زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
دریں اثنا ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہاانتخابی عمل مکمل ہونے کے 4روز بعد بھی نتائج میں غیرقانونی ردوبدل کی مکروہ کوششیں پاکستان کو عدمِ استحکام کی دلدل میں دھکیلنے اور معیشت کو موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ ہے، آزادانہ، منصفانہ و شفاف انتخابات ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ناگزیر جمہوری و دستوری راستہ تھا جسے الیکشن کمیشن اپنی مجرمانہ نااہلی و مکروہ ایجنڈے کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہاعوام کے حالات ومعیشت عوام کی منتخب اکثریت کی بجائے بنارسی ٹھگوں کے مابین اقتدار کی بندر بانٹ کے ہرگز متحمل نہیں، عدالت عظمیٰ مداخلت کرے اور عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کرکے عوام کے مسترد شدہ اقلیتی گروہ کو ملک پر مسلط کرنے کے مذموم منصوبے کی راہ روکے۔
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
















