لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ عورت کو کامیاب ازدواجی گزارنے کےلئے خود کو صبر کا پہاڑ ثابت کرنا پڑتا ہے ،جو خاوند اپنی بیوی کی عزت کرتا ہے اسکو خاندان میں تحسین پیش کی جاتی ہے ، تجزیہ کیا جائے تو ہمارے معاشرے میں دوسرے لوگوں کی بیجا مداخلت گھرانوں میں مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میاں بیوی گاڑی کے دو پہئے ہوتے ہیں اور توازن بر قرار رکھنے کےلئے دونوں کا ساتھ چلنا ضروری ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھنا چاہیے اور ہر معاملے میں ایک دوسرے کو مارجن بھی دینا چاہیے تبھی خوشگوار زندگی بسر ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ہاں ایسا ہے کہ لوگ میاں بیوی کو خوش بھی نہیں دیکھ سکتے اور بیجا مداخلت کرتے ہیں جس سے خوش و خرم میاں بیوی میں پھوٹ پڑ جاتی ہے ، اسلئے ضروری ہے کہ میاں بیوی کو دوسرے لوگوں کی باتوں پردھیان نہیں دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے قوت برداشت کے ساتھ ایک دوسرے کو سمجھنا بھی ضروری ہے ۔
عورت کو کامیاب ازدواجی گزارنے کےلئے خود کو صبر کا پہاڑ ثابت کرنا پڑتا ہے: صاحبہ

















