عراق و شام پر امریکی حملے سٹریٹجک غلطی ہیں،ایران

تہران:(مشرق نیوز)ایران نے عراق و شام پر امریکی فضائی حملوں کو ”سٹریٹجک غلطی“ قرار دےدیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا عراق ،شام پر حملوں کا خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام بڑھانے کے علاوہ کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،عراق، شام اور یمن پر امریکی حملے صرف صیہونی حکومت کے مقاصد کو پورا کرتے ہیں۔