بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے پاکستان کے اندر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے پاکستان کی جاری کردہ معلومات پر توجہ ہے، دہشتگردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن نے کہاچین دہشتگردی کےخلاف دہرے معیار کی مخالفت کرتا ہے، دہشتگردی کےخلاف دہرا معیار کسی کے مفاد میں نہیں ہوتا، دہشتگردی کےخلاف دہرے معیار کا الٹا اثر ہوتا ہے،چین تمام ممالک کے درمیان دہشتگردی کےخلاف تعاون مضبوط بنانا چاہتا ہے، ہرقسم کی دہشتگردی کیخلاف جنگ کےلئے تمام ممالک میں تعاون مضبوط ہوناچاہیے۔
دہشتگردی کےخلاف دہرا معیار کسی کے مفاد میں نہیں ،الٹا اثر ہوتا ہے،چین
















