کراچی:(بیورورپورٹ)سٹیٹ بینک نے شرح سود 22فیصد پر برقرار رکھنے کااعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے کہامانیٹری پالیسی کمیٹی نے معاشی صورتحال کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا شرح سود آئندہ 2ماہ کےلئے 22فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی،بیرونی اکاو¿نٹ میں کافی بہتری آئی جو زرمبادلہ ذخائر سے ظاہر ہورہی ہے، جولائی میں آئی ایم ایف معاہدے کے وقت زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالر سے زیادہ رہے جو اب 8.3 ارب ڈالر ہیں ،6.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے بھی ادا کیے ،ادائیگیوں کے باوجود ذخائر میں 4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہاحکومت ،سٹیٹ بینک کے اقدامات سے جاری کھاتے کا خسارہ 2.6 ارب ڈالر کی سطح پر آگیا،رواں سال جاری کھاتہ کا خسارہ 0.5 سے 1.5 فیصد جی ڈی پی کے برابر رہے گا،زرمبادلہ ذخائر 8.3 ارب ڈالر ہوگئے ، ایکسٹرنل اکاو¿نٹ کی صورتحال بہتر ہوئی ،مہنگائی کا دباو¿ اب بھی برقرار ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے افراط زر پر دباو بڑھا، ، رواں مالی سال مہنگائی 23 سے 25 فیصد رہے گی،لارج سکیل مینوفیکچرنگ بہتر ہوئی ، رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 سے 3 فیصد رہے گی۔
جمیل احمد نے کہاصنعتی و زرعی ترقی کے سبب جی ڈی پی بہتر رہے گا، مارچ میں شرح سودکا دوبارہ جائزہ لیں گے، مارچ کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی جائےگی، آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی سخت شرح سود پالیسی کے سبب ہوگی،عالمی منڈی میں تیل ،اجناس کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، زیر گردش نوٹوں میں 400 ارب کی کمی آئی ،مانیٹری پالیسی کا رحجان سخت رہے گا۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکاروباری اعتماد میں اضافہ ہوا،جھلک معاشی سرگرمیوں سے ملتی ہے ،رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی، مانیٹری پالیسی کے نتائج ایک سے ڈیڑھ سال میں آتے ہیں انٹرنیشنل کماڈیٹی کی قیمتوں میں بہتری سے بھی افراط زر میں کمی آئیگی، سیلاب سے پیدا ہونےوالے حالات اور فوڈ آئٹمز کی سپلائی پر پڑنے والے اثرات بھی کم ہوئے ،سپلائی میں بہتری آگئی ،حکومتی قرض کی ضرورت بینکوں سے پوری کی جارہی ہے،آئی ایم ایف نے سٹاف رپورٹ میں مانیٹری پالیسی کےلئے کوئی شرط نہیں رکھی۔
شرح سود 22 فیصد برقرار،مہنگائی کادباﺅ،مارچ کے بعد کمی :سٹیٹ بینک
















