ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی پر 4مجرموں کو پھانسی

تہران:(مشرق نیوز)ایران میں اسرائیل کےلئے جاسوسی کرنے کے جرم پر 4افراد کو سزائے موت دےدی گئی،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عدلیہ نے اسرائیل کےلئے جاسوسی کے مجرموں کو پھانسی دئیے جانے کی تصدیق کردی۔

پھانسی پانے والے مجرموںپر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا،ایرانی عدلیہ نے کہا تمام افراد پر ایرانی دفاعی مقام کےخلاف آپریشن میں اسرائیل کےساتھ تعاون کرنے کا جرم ثابت ہوا،جولائی 2022 میں گرفتار کیے گئے ان افراد کو ستمبر 2023 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔