بیجنگ :(مشرق نیوز)چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کہا ہے پاکستان ،چین اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کےلئے ایک دوسرے کےساتھ کھڑے ہیں اور اہم مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزارت خارجہ میں تصویری نمائش و سی پیک لائبریری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوتے ہوئے چینی نائب وزیر نے کہا چین دہشتگردی کے کسی بھی خطرے کےخلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،آہنی بھائی و قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
سن وی ڈونگ نے چین کے بنیادی مسائل میں حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کےساتھ اقتصادی ترقی ، فروغ و خوشحالی کےلئے چین کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے اپنے خطاب میں کہا سی پیک سدابہار تزویراتی تعاون پر مبنی تعلقات میں سرفہرست ہے اور مشترکہ مفادات کی مثال ہیں،سی پیک کے مشترکہ ویژن کا مقصد اقتصادی خوشحالی، علاقائی روابط و صنعتی ترقی لانا تھا۔
دہشتگردی خطرے کےخلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین


















