اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانی معیشت2023سے درست سمت گامزن ہے،آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی زرمبادلہ ذخائر 4.5 سے بڑھ کر 8.2 ارب ڈالر ہو گئے ، جولائی 2023 سے معیشت درست سمت پر ہے،پاکستان نے معاشی بہتری کیلئے جولائی سے ستمبر تک تمام اہداف حاصل کیے، توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ، بجلی کی پیداواری لاگت زیادہ ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا زرعی شعبہ 5.1 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے تاہم صنعتی شعبہ مشکلات میں ہے اور صنعتی شعبے کی شرح نمو محض 2.5 فیصد ہے،پاکستان نے ڈالر کی سمگلنگ کی روک تھام کو سرحدوں پر کنٹرول کیا، مئی 2023 میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد تھی جو اکتوبر 2023 میں 26.8 رہی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستانی معاشی ترقی کی شرح 2 اور بےروزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں بےروزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی، رواں مالی سال محصولات ،گرانٹس جی ڈی پی کا 12.5 فیصد رہ سکتی ہیں ،بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.6 فیصد رہنے کا امکان ہے،آئی ایم ایف نے کہاٹیکس و نان ٹیکس آمدن بڑھنا خوش آئند ہے، ٹیکس، نان ٹیکس آمدن بڑھنے سے خسارہ کنٹرول ہوا،رواں مالی سال کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.6 فیصد تک رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب نگران حکومت نے سالانہ ٹیکس ہدف میں ممکنہ شارٹ فال سے بچنے کی حکمت عملی بناتے ہوئے منی بجٹ لانے کیلئے ہنگامی پلان تیارکرلیا،منی بجٹ سے حکومت کو ماہانہ 18 اور 5ماہ میں 90 ارب آمدن متوقع ہے۔
دستاویز کے مطابق نئے ٹیکس پلان کے تحت چینی پر5روپے کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے،ٹیکسٹائل ،چمڑے کی مصنوعات پرجی ایس ٹی کی شرح 18فیصد کرنے کےساتھ مشینری ، خام مال کی درآمداورخدمات، ٹھیکوں پر بھی اضافی ٹیکس کا امکان ہے۔
اگلے مالی سال ٹیکس ،پٹرولیم لیوی میں مزید اضافے کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی،رواں سال 49 ارب اور اگلے سال 147 ارب اضافی لیوی وصول کی جائے گی، سالانہ ہدف 918 سے بڑھا کر 1065 کرنے کا پلان ہے،نگران حکومت کی جانب سے ٹیکس آمدن بڑھانے کے پلان کوآئی ایم ایف کےساتھ شیئر کردیاگیا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















