واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی اخبارنے کہا ہے کہ واشنگٹن کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اسرائیل نے حماس کے خلاف جنگ میں کم شدید اور زیادہ درست مرحلے میں جانے کیلئے ہزاروں فوجیوں کو غزہ سے واپس بلا لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے اقدام سے بعض اسرائیلی حکام میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انخلا سے حماس کو ختم کرنے اور مزید حملوں کو روکنے کے سٹرٹیجک ہدف کو نقصان پہنچے گاجبکہ اس فیصلے کے حامیوں نے کہا کہ اس نے اسرائیل کو کشیدگی کے دیگر گرم محاذ جیسے مغربی کنارے اور لبنان کے ساتھ سرحد پر اپنی افواج کی تعیناتی کا امکان فراہم کیا ،انہوں نے نشاندہی کی کہ چوتھی ڈویژن 36 کو آرام اور تربیت کے لیے واپس بلا لیا گیا۔ اس وقت بڑی تعیناتی حماس کے جنوبی گڑھ خان یونس شہر میں ہو رہی ہے۔
امریکی مطالبے پر اسرائیل نے غزہ سے ہزاروں فوجی واپس بلوا لئے
















