مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) غزہ پٹی میں شمالی اور وسطی حصے میں اسرائیلی بمباری کے باعث 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق دیر البلاح میں 29، شمالی غزہ میں 12 اور غزہ شہر میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس، نابلس،طولکرم، رام اللہ اور الخلیل کے علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔طولکرم کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہوگئی ۔
غزہ پٹی میں اسرائیلی بمباری ،مزید40 فلسطینی شہید
















