عراق نے بھی ایران سے سفیر واپس بلالیا،ناظم الامور کی طلبی، فضائی حملوں پر احتجاج

بغداد:(مشرق نیوز)شمالی عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں ایرانی حملے کے بعد عراق کی حکومت نے بھی تہران سے سفیر واپس بلالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی حکومت نے تہران سے سفیر کو واپس بلانے کے ساتھ ساتھ بغداد میں ایران کے ناظم الامور کو طلب کرکے فضائی حملوں پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔