ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی نے حملوں میں 7ہلاکتوں کی تصدیق کردی

تہران:(مشرق نیوز)ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی نے حملوں میں 7ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے ایران کے شہری نہیں تھے ،صوبے سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرحمتی نے کہاسروان شہر کے قریب صبح 4 بج کر 5 منٹ پر دھماکوں کی آواز سنی گئی،سروان شہر صوبے کے دارالحکومت زاہدان کے جنوب مشرق میں 347 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔