واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں 4 مقامات پر حملے کیے ۔حوثی میڈیا کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں الحدیدہ، تائض، دھمار، البیدا اور سادا گورنریٹ کو نشانہ بنایا۔ادھرامریکی سینٹرل کمان کے مطابق امریکی فورسزنے یمن میں حوثیوں کے 14 میزائلوں پر حملہ کیا ۔امریکی سینٹرل کمان نے بتایا کہ حوثیوں کے میزائل فائر کیلئے تیار تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا۔امریکی سینٹرل کمان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ حوثی میزائل بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کیلئے خطرہ تھے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرِ خارجہ حوثیوں کو عالمی دہشت گرد نامزد کر چکے ہیں، حوثی امریکہ کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔
امریکہ و برطانیہ کے یمن میں 4 مقامات پر حملے
















