عیسیٰ خیل میں ایل پی جی مافیا کا راج ، قیمتیں آسمان چھونے لگیں

عیسیٰ خیل: (جہانگیر خان)عیسیٰ خیل میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں اوگرا کی طرف سے برائے ماہ جنوری 2024 ایل پی جی کا ریٹ فی کلو 256 روپے مقرر عیسی خیل و گردونواح میں 350روپے اور کہی پر 360روپے فی کلو میں فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔

نگران حکومت نے ماہ جنوری کا ریٹ فی کلو 256 روپے رکھا ہے جس کے مطابق 12 کلو سلنڈر کی قیمت 256 کلو کے حساب سے 3072 روپے بنتی ہے لیکن عیسیٰ خیل میں فی سلنڈر 360 روپے فی کلو کے حساب سے 12کلو والے سلنڈر کی قیمت 4320 روپے بنتی ہے لیکن دکاندار حضرات صرف اس 12 کلو والے سلنڈر پر 1248 روپے اضافی لے رہے ہیں ۔

عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل اور ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے بھی غریب عوام مہنگائی سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں اور ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 256 روپے ہے لیکن یہاں مافیا ایک کلو پر تقریباً 96 روپے اضافی لے رہیں ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل دکانداروں کو ایل پی جی سرکاری ریٹ256روپے پر بیچنے کا پابند کریں۔