پاکستان ایران تحمل دکھائیں ،کشیدگی سے گریز کریں،چین

بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے ایران ،پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی۔

چینی وزارت خارجہ نے کہافریقین کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز اورامن و استحکام برقرار رکھنے کےلئے ملکر کام کریں۔

ترجمان ماو¿ ننگ نے کہا چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ چارٹر کے مقاصد ،اصولوں پر مبنی بین الاقوامی ،قوانین کے بنیادی اصولوں کے مطابق مختلف ممالک کے تعلقات کو سنبھالنے کی وکالت کی اور تمام ممالک کے اقتدار اعلیٰ ، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام و تحفظ کیا ، ایران ،پاکستان قریبی ہمسائے اور دونوں ہی بڑی اسلامی طاقتیں ہیں،زور دیتے ہیں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں۔