تہران:(مشرق نیوز)ایران نے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا اعتراف کر لیا۔
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا میزائل ،ڈرون حملوں میں کسی پاکستانی کو نشانہ نہیں بنایا ، نشانہ بنائے گئے دہشتگرد اسرائیل سے منسلک تھے۔
ایرانی وزیر دفاع رضا اشتیانی نے کہا ایران اپنے قومی مفادات و عوام کے تحفظ کےلئے پرعزم ہے،قومی مفادات کے دفاع کیلئے کسی کوبھی اپنی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے ، ایران اپنے شہدا کا بدلہ لینے تک کارروائیاں جاری رکھے گا،اپنے لوگوں کے دفاع کی مضبوطی و بغیر کسی پابندی کے کام کرتے ہیں، ایران عالمی سطح پر دہشتگردکارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔
رضا اشتیانی نے کہاعوام کے حقوق کی خلاف ورزی پر بغیر کسی تحفظات کے ردعمل ظاہر کریں گے،اپنی سرحدوں پر دہشتگرد کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے، پڑوسی ممالک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔
اسرائیلی دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، قومی مفادات کاتحفظ کرتے رہیں گے،ایران
















