پاکستانی،عالمی کمپنی میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام و ترقی کا معاہدہ

اسلام آباد،ڈیووس:(بیورورپورٹ ،مشرق نیوز)پاکستانی وعالمی کمپنی ڈی پی ورلڈ ،جے ڈبلیو ہولڈنگ کے درمیان خصوصی اقتصادی زونز کے قیام و ترقی کا معاہدہ طے پاگیا،نگران وزیراعظم انوار الحق کی موجودگی میں ڈیووس میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہامعاہدے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی پر کام کیا جائے گا، دونوں کمپنیاں جدید ترین لاجسٹک پارکس قائم کریں گی،معاہدے سے غیر ملکی سرمایہ کاری،ملکی تجارت بڑھے گی، لوگوں کو روزگار ملے گا۔

دوسری جانب موسم سرما میں گیس بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی کے تحت پاکستان نے آذربائیجان سے ایل این جی کا دوسرا کارگو خرید لیا، پٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ایل این جی کارگو حکومتی سطح پر فریم ورک ایگریمنٹ معاہدے کے تحت خریدا گیا ،آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار ایل این جی کارگو فراہم کرے گی۔