مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے،سعودی عرب

ڈیووس:(مشرق نیوز)سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین حل ہونے پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کاعندیہ دےدیا۔

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا مسئلہ فلسطین حل ہو جائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے، پینل ڈسکشن میں سوال کیا گیا مسئلہ فلسطین حل ہونے کے بعد سعودی عرب، اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے؟ ،جواب دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا یقیناً،غزہ میں جنگ بندی ترجیح ہے، بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا تعلق غزہ جنگ سے ہے، فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، غزہ کے مصائب جاری رہے تو تنازعات کا چکر چلتا رہے گا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا اسرائیلی کارروائیوں سے خطے کی امن و سلامتی خطرے میں پڑگئی ، فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی علاقائی امن قائم ہوسکتا ہے، غزہ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔