مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا،پٹرول8 روپے لٹر سستا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ،حکومت نے پٹرول8 روپے لٹر سستا کردیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کے نئے نرخ259.34 روپے لٹر مقرر کردیئے،نئی قیمت کا اطلاق 15 روز کیلئے ہوگا۔

ہائی سپیڈ ڈیزل سمیت پٹرولیم مصنوعات کی دیگر قیمتوں میں کوئی ردبدل نہیں کیاگیا۔