نندی پور ،گڈو پاور پلانٹ نجکاری فہرست سے خارج،حتمی منظوری کابینہ سے مشروط

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نندی پور ،گڈو پاور پلانٹ نجکاری فہرست سے خارج،حتمی فیصلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط کردی گئی۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو دینے کی تجویز دےدی گئی،ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 100 ارب روپے کم ہو گا، نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے 100 ارب کے نادہندہ ہیں، دونوں پاور پلانٹس کے 100 ارب کے کنٹرولنگ سٹیک پی ایس او کو دئیے جائیں گے۔