اسلام آباد: (بیورورپورٹ)یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن میں سال 2022-23کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ سیل ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سال 2022-23میں یوٹیلیٹی سٹورزکی سیل ریکارڈ 137 ارب 15کروڑ 50 لاکھ روپے رہی اور گزشتہ مالی سال یوٹیلیٹی سٹورزکا خالص منافع 76 کروڑ 40 لاکھ روپے رہا۔
یوٹیلیٹی سٹورز ذرائع کے مطابق آٹا، چینی،گھی، دالوں اور چاول پر حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے، گزشتہ برس کے دوران بنیادی اشیا پرحکومتی سبسڈی کے باعث سیل بلند ترین سطح پر پہنچی۔
یوٹیلیٹی سٹورز میں سب سے بڑی سیل کا ریکارڈ قائم
















