تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی فوج مخالف سوشل میڈیا پوسٹ پر اسرائیلی ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیلی ٹیچر نے غزہ میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور فوجی آپریشن پر تنقید کی تھی۔برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد اسرائیلی ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا، اسرائیلی ٹیچر نے اپنی پوسٹ میں اسرائیلی شہریوں کی کم علمی سے متعلق لکھا تھا۔پوسٹ میں اسرائیلی ٹیچر نے لکھا کہ فلسطینی بھی انسان ہیں، غزہ سے ہولناک تصاویر آ رہی ہیں۔اسرائیلی ٹیچر نے اپنی پوسٹ میں معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی۔ٹیچر کا کہنا تھا کہ حماس کا حمایتی قرار دینے پر اسرائیلی میڈیا پر مقدمہ کروں گا۔
اسرائیلی فوج کیخلاف پوسٹ کرنے پر یہودی ٹیچر گرفتار
















