چناب نگر:(انس نعمان) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت اور مردار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی۔ پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیم نے بنگلہ روڈ میں واقع گھر میں موجود غیر قانونی مذبح خانے کا سراغ لگا کر چھاپہ مارا موقع پر تقریباَ 150 کلو گرام سے زائد انتہائی مضر صحت مردار جانور کا گوشت برآمد کر لیا۔
گوشت کی مبینہ طور پر چنیوٹ اور لالیاں شہر کے ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھی۔ 150 کلو گرام سے زائد بدبو دار مردہ غیر مہر شدہ اور مضرِ صحت گوشت کو پولیس کی موجودگی میں تلف کردیا گیا اور ملزمان کےخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس اسٹیشن لالیاں میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا گیا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خالص، صحت بخش اور صاف خوراک کی فراہمی کے لیے صحت دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔
چناب نگر: فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت اور مردار گوشت بیچنے والوں کیخلاف بڑی کارروائی
















