امریکہ ،برطانیہ کی یمن پر مزید بمباری،متعدد جاں بحق

نیویارک،صنعا،غزہ،ماسکو،استنبول:(مشرق نیوز)امریکہ،برطانیہ کی یمن پرمزید بمباری،متعدد افراد جاں بحق ہوگئے، لڑاکا طیاروں نے صنعا میں مختلف مقامات پر ریڈار تنصیب اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق امریکی و برطانوی طیاروں کی جانب سے صنعا، حدیدہ، سعدہ، حجہ اور تعز پر بمباری کی گئی،کمانڈ پوسٹ، اسلحہ ڈپو، لانچ نظام، اسلحہ فیکٹریوں اور ائیرڈیفنس ہدف رہے،امریکی صدر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا حوثیوں نے جارحانہ رویہ برقرار رکھا تو جوابی کارروائی کریں گے،امریکی و برطانوی فضائی حملوں میں کسی شہری کی ہلاکت کا یقین نہیں۔

ادھر دوسری جانب حوثیوں نے ساحل کے قریب 90 ناٹیکل میل دوری پر موجود ایک اور بحری جہاز پر حملہ کیا،یمنی فوج کے ترجمان نے کہا بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنا کر غرق کر دیا ،یمن کے صدر فیلڈ مارشل مہدی المشاط نے کہا امریکہ ،برطانیہ کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،فلسطینی خود کو جنگ میں تنہا نہ سمجھیں۔

دریں اثنا روس نے حوثیوں پر امریکی و برطانوی حملوں کو دوسرے ملک کےخلاف کھلی مسلح جارحیت قرار دےدیا،اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے کہاتمام ریاستوں نے یمنی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ،یمن پر حملے میں جنگی جہاز ،آبدوزیں بھی استعمال کی گئیں۔