ایکواڈور میں خانہ جنگی،گینگسٹرزکے حملے،متعدد ہلاک،ایمرجنسی نافذ،فوج طلب

کیوٹو:(مشرق نیوز)ایکواڈور میں خانہ جنگی،گینگسٹرزکے حملے،متعدد ہلاک،ایمرجنسی نافذ،فوج طلب کرلی گئی،گینگسٹرز نے ٹی وی سٹوڈیو پر قبضہ کر لیا جبکہ یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا ، قیدیوں نے جیل کے گارڈز کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے 22 گینگز کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیتے ہوئے مسلح تصادم کے خطرے پیش نظر ملک میں فوج طلب کرلی اور 60 روز کےلئے ایمرجنسی نافذ کردی۔


ایکواڈور کے صدر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرکے جیسے ہی ٹی وی سٹیشن سے صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے چند نقاب پوش مسلح گینگسٹرز نے ٹی وی سٹیشن پر دھاوا بول دیا،مسلح افراد نے ٹی وی سٹیشن کے عملے کو زمین پر لٹا کر ان کے ہاتھ باندھ دیئے،توڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ کی، کافی دیر ٹی وی سٹیشن میں رہے اور پھر واپس چلے گئے،ایکواڈور کا مذکورہ گینگ لیڈر قتل اورمنشیات سمگلنگ کے جرم میں 34برس کی سزا کاٹ رہا تھا۔