سعودی عرب کا اسرائیل سے مشروط تعلقات پر آمادگی کااظہار

لندن (مشرق نیوز) برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے کہاہے کہ اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے لندن میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویوکے دوران کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر سے پہلے سعودی عرب اسرائیلی تعلقات سے بہت نزدیک تھا، 7 اکتوبر کے بعد بھی تعلقات قائم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔سعودی سفیر شہزادہ خالد نے مزید کہا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کیلئے 1982 سے دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ایک حقیقت ہے جس کے ساتھ رہنا ہے مگر فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر تعلقات ناممکن ہیں۔