جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران فلسطینیوں کے حق میں نعرے

جنوبی کیرولینا :(مشرق نیوز)جوبائیڈن کی سبکی، انتخابی مہم کے دوران فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگ گئے،جوبائیڈن جنوبی کیرولینا میں چرچ تقریب سے خطاب کر رہے تھے بعض شرکا نے کھڑے ہو کرغزہ میں فوری جنگ بندی کے نعرے لگانا شر وع کردئیے۔

امریکی صدر نے مجمع کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا آپ کے جذبات سمجھتا ہوں ،اسرائیل سے بات کر رہے ہیں غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بالآخر فوج واپس بلائی جائے،مظاہرین نے کہا صدر کو اگر بےگناہ فلسطینیوں کا واقعی دکھ ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے،جوبائیڈن نے کہا امریکہ میں سفید فام شہریوں کے نسل پرست نظرئیے کی کوئی جگہ نہیں۔